(شاہد ندیم سپرا) لاہوریوں کے لیے بڑی خوشخبری، لیسکو نے شہر کو بجلی کی لوڈشیڈنگ سے تاحکم ثانی مستثنیٰ قرار دے دیا۔
ذرائع نے بتایا کہ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے لائن لاسز کی شرح کی بنیاد پر لوڈشیڈنگ کا شیڈول بنا رکھا ہے۔تاہم کمپنی نے پہلی اور دوسری کیٹیگری میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کو ختم کر دیا ہے جبکہ کیٹیگری تھری کے تحت مضافات اور سرحدی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔
لیسکو کی ڈیمانڈ دو ہزار پانچ سو میگاواٹ ہے جبکہ نیشنل پاور کنٹرول سینٹر سے فراہمی دو ہزار تین سو میگاواٹ کی جا رہی ہے۔ اس طرح دو سو میگاواٹ کا شارٹ فال ہونے کی وجہ سے مضافات اور سرحدی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔