ویب ڈیسک:سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے گزشتہ روز عدالت میں پیش ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر بیان جاری کر دیا۔
چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان نے ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ میں تمام لوگوں خاص طور پر وکلاء کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جو کل بڑی تعداد میں باہر نکلے۔ عمران خان نے گزشتہ روز حمایت کرنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔
I want to thank all the people & especially the lawyers for coming out in huge numbers spontaneously and showing such passionate support yesterday. pic.twitter.com/J4LdiRc0IV
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 21, 2023
تحریکِ انصاف کے چیئرمین نے اپنے پیغام کے ساتھ اپنے عدالت پہنچنے کے سفر کی ویڈیوز بھی شیئر کی ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہوئے تھے جہاں ان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست منظور کر لی گئی تھی۔