ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خبردار ہوشیار! لاہور پر خطرناک وائرس نے حملہ کردیا

خبردار ہوشیار! لاہور پر خطرناک وائرس نے حملہ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چودھری) لاہور  پر سوائن فلو   کا خطرہ پھر منڈلانے لگا، مختلف علاقوں میں ایچ ون این ون انفلوائنزا کے 10 مریضوں کی تصدیق ہوگئی۔ مریضوں میں 7 خواتین اور 3 مرد شامل ہیں۔

گزشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران شہر کے مختلف حصوں میں سوائن فلو کے 10 مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے۔ جن میں 7 خواتین اور 3 مرد شامل ہیں۔ علامہ اقبال ٹاﺅن اور کینٹ میں سوائن فلو کے 3 ، 3 مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے علاوہ گلبرگ میں 2 عزیز بھٹی ٹاؤن اور راوی ٹاﺅن میں بھی سوائن فلو کے ایک ایک مریض کی تصدیق کی گئی۔

Sughra Afzal

Content Writer