یوسی 188 گلستان کالونی دھرمپورہ کےعلاقہ مکین مرمتی کام رکنے پر سراپا احتجاج


دعا مرزا : یوسی 188 گلستان کالونی دھرمپورہ کےعلاقہ مکین مرمتی کام رکنے پر سراپا احتجاج بن گئے۔ علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:نیوز بلیٹن3بجے 13 نومبر 2018  

 تفصیلات کے مطابق دھرمپورہ گلستان کالونی میں سیوریج کا دیرینہ مسئلہ تھا۔ جس کے باعث علاقہ مکینوں کی زندگی اجیرن بنی ہوئی تھی۔ منتوں سماجتوں سے ترقیاتی کام تو شروع کر لیا گیا مگر نعمت بھی زحمت  بن گئی۔ واسا نے پانی کے نئے پائپ ڈالنے کے لئے سڑک تو کھود دی۔ لیکن مرمتی کام کیوں رک گیا ہے کسی کو خبر نہیں۔

علاوہ ازیں علاقہ مکینوں کا مطالبہ ہے کہ جلد ازجلد تعمیراتی  کام کو بحال کیا جائے تاکہ ان کی زندگی میں سکون آسکے۔