یوسی187گلستان کالونی دھرمپورہ کے علاقہ مکین مرمتی کام رکنے پر سراپا احتجاج

یوسی187گلستان کالونی دھرمپورہ کے علاقہ مکین مرمتی کام رکنے پر سراپا احتجاج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

دعا مرزا:یوسی 187 گلستان کالونی دھرمپورہ کے علاقہ مکینوں نے مرمتی کام رکنے پر شیدید احتجاج کیا۔ جلد ازجلد کام کو بحال کیے جانے کے لئے علاقہ مکینوں کا مطالبہ۔

دھرمپورہ گلستان کالونی میں سیوریج کا دیرینہ مسئلہ تھا جس کے باعث علاقہ مکینوں کی زندگی اجیرن بنی ہوئی تھی ۔ منتوں سماجتوں سے ترقیاتی کام تو شروع کر لیا گیا مگر نعمت بھی زحمت بن گئی۔

واسا نے پانی کے نئے پائپ ڈالنے کے لئے سڑک تو ادھیڑ دی مگر مرمتی کام کو کیوں روکا گیا ہے کسی کو خبر نہیں۔علاقہ مکینوں کا مطالبہ ہے کہ جلد ازجلد کام کو بحال کیا جائے تاکہ ان کی زندگی سکون میں آسکے۔