لاہور ہائیکورٹ نے زینب کے قاتل کو سرعام پھانسی دینے کی درخواست نمٹا دی

لاہور ہائیکورٹ نے زینب کے قاتل کو سرعام پھانسی دینے کی درخواست نمٹا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) لاہور ہائیکورٹ نے زینب کے قاتل عمران کو سرعام پھانسی دینے کی درخواست کو قبل ازوقت قرار دے کر نمٹا دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس صداقت علی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نےزینب قتل کیس کے مجرم عمران کو سرعام پھانسی دینے کیلئے دائر درخواست پر سماعت کی۔ درخواست اشتیاق چودھری ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی تھی جس میں ملزم کو نشان عبرت بنانے کیلئے سرعام پھانسی کی استدعا کی گئی تھی۔ لاہور ہائیکورٹ نے درخواست قبل ازوقت قرار دے کر نمٹا دی۔

 عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا  کہ مجرم کے پاس اپیل کیلئے ابھی 3 فورم موجود ہیں، مجرم کی اپیلیں مسترد ہونے تک پھانسی کے حکم پر عملدرآمد نہیں ہو سکتا۔

واضح رہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت نے قصور کی ننھی زینب کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے مجرم عمران کو چار بار پھانسی کی سزا سنا رکھی ہے۔