ارطغرل کو چونا لگانے والے کاشف ضمیر کو بڑی خوشخبری مل گئی

kashif zameer
کیپشن: kashif zameer
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ارطغرل  ڈرامے کے ہیرو  ترک  ادکار سے فراڈ کرنے والے ملزم کاشف ضمیر  بلاآخر   رہا ہو گیا ۔

ملزم کاشف ضمیر کو لاہور کیمپ جیل سے رہا کردیا گیا ہے، ملزم کاشف ضمیر کیخلاف پولیس نے درجن سے زائد مقدمات بنائے، کاشف ضمیر کے  وکیل کا کہنا ہے کہ ملزم کاشف ضمیر نے جھوٹے مقدمات میں سات ماہ جیل کاٹی آخری مقدمہ میں ضمانت منظور ہونے پر رہائی ملی ہے۔ رہائی ملنے پر  ملزم  کاشف ضمیر نے اپنے وکیل کو پھولوں کا ہار پہنچایا، چوہدری عدنان فیض کلار ایڈوکیٹ نے ملزم کی ضمانتیں کرائیں۔

یاد رہے کہ ملزم کاشف ضمیر پر لاہور اور دیگر اضلاع میں دھوکہ بازی٫ ڈکیتی  اور جعلی چیک سمیت متعدد مقدمات بنائے گئے تھے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer