(سٹی 42) سموگ کے بعد باغوں کے شہر لاہور میں دھند نے ڈیرے ڈال لیے،جس سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئےہیں، حد نگاہ کم ہونے کے باعث موٹروے کو عارضی طور پر بند کردیا گیا جبکہ لاہور ائیر پورٹ پر فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہوا۔
لاہور میں صبح کے وقت دھند نے ہر منظر دھندلا دیا، شدید دھند کے باعث حد نگاہ صفر ہوگئی ہے جس کی وجہ سے موٹروے کو ہرقسم کی ٹریفک کےلیے بند کردیا گیاجبکہ ٹرینوں اور پروازوں کا شیڈول بھی درہم برہم ہوگیا، شہر کے خارجی و داخلی راستے بھی دھندلے پڑ گئے ، لاہور کی اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے، جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑ رہا ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس نےشہریوں کوغیرضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کر دی،موٹروے پولیس کے مطابق شہری سفر شروع کرنےسے پہلے ہیلپ لائن 130سےمدد لیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور شہرمیں کم سےکم درجہ حرارت5 اور زیادہ سے زیادہ 13 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، ہوامیں نمی کا تناسب 87 فیصد ہے۔