سٹی 42:سہیل آفریدی نے کہا اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس آج رات ہوگا; حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے جا رہے ہیں ۔
تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔ محمود خان اچکزئی، وزیراعلٰی کے پی سہیل آفریدی اور بیرسٹر گوہر کی سربراہی میں اجلاس کا انعقاد ہوا۔ اجلاس میں پی ٹی آئی کے 35 سے 40 ایم این اے اور سینٹرز نے شرکت کی ۔
پی ٹی آئی کے پارلیمانی اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے، بانی کی صحت اور ہسپتال منتقلی پر غور کیا گیا ۔ اجلاس کے ارکان کا بانی پی ٹی آئی کو شفا ہسپتال منتقل نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا ۔
وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا حکومت سہیل آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا 27 ستمبر کے مارچ کی کال اپنی جگہ قائم ہے، حکومت کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے جا رہے ہیں، اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس آج رات منعقد کیا جائے گا، 27 تاریخ کے مارچ پر تمام قیادت متفق ہے،حکمرانوں کی ہٹ دھرمی کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست دائر کر رہے ہیں، حکمران عدالتوں کے فیصلے تسلیم نہیں کر رہے، حکمران خود کو آئین اور قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں،قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو کٹہرے میں لائیں گے۔