شہزاد خان:پیرا فورس کے خلاف تاجروں کی شکایات میں اضافے کے بعد شاہ عالم مارکیٹ میں صورتحال کشیدہ ہوگئی ہے۔
پیرا فورس اور تاجروں کے درمیان کارروائیوں کے معاملے پر شدید تناؤ دیکھنے میں آیا۔

تاجر رہنماؤں نے پیرا فورس کی کارروائیوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب سے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔
میاں انجم نثار نے سٹی 42 نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاجروں کے تحفظات دور کیے جائیں اور کارروائیوں کے دوران کاروباری طبقے کے ساتھ مناسب رویہ اختیار کیا جائے۔

نائب صدر لاہور چیمبر خرم لودھی نے بھی سٹی 42 نیوز سے گفتگو میں پیرا فورس کی کارروائیوں اور تاجروں کو درپیش مسائل پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔