ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسٹیٹ بینک کے ہاؤسنگ فنانس کے نئے ضوابط نافذ، 90 فیصد تک قرض کی اجازت

اسٹیٹ بینک کے ہاؤسنگ فنانس کے نئے ضوابط نافذ، 90 فیصد تک قرض کی اجازت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان )اسٹیٹ بینک نےصارفین کی سہولت کیلئے ہاؤسنگ فنانس کے نئے ضوابط نافذ کردیئے ،  شہری اب دکان، پلاٹ یا مکان کی مالیت کا 90 فیصد تک قرض حاصل کرسکیں گے۔

  تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نےصارفین کی سہولت کیلئے ہاؤسنگ فنانس کے نئے ضوابط نافذ کردیئے ،مجموعی ماہانہ اقساط خالص آمدنی سے 65 فیصد سے زیادہ نہیں ہوں گی۔

  ہاؤسنگ فنانس کی زیادہ سے زیادہ مدت 30 جبکہ قابل تجدید توانائی فنانسنگ کی 10 سال کردی گئی ہے ۔

  ہاؤسنگ فنانس صرف گھر، اپارٹمنٹ یا پلاٹ کی خریداری اورتعمیر و تزئین کیلئے ہوگا،، 50 لاکھ روپے تک ضمانت کے ذریعے فنانسنگ محفوظ کی جاسکے گی۔

  ایک کروڑ روپے تک کی فنانسنگ کیلئے بینک اندرونی ویلیوایشن استعمال کرسکیں گے،  ایک کروڑ سے زائد فنانسنگ پر منظور شدہ پینل سے جائیداد کی مالیت کا تعین لازمی قرار دیا گیا ہے۔
 
 

Ansa Awais

Content Writer