ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طویل چھٹیوں کی حوصلہ شکنی، پنجاب حکومت نے نئی ہدایات جاری کردیں

طویل چھٹیوں کی حوصلہ شکنی، پنجاب حکومت نے نئی ہدایات جاری کردیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر:حکومت پنجاب نے سرکاری ملازمین کی طویل چھٹیوں کی حوصلہ شکنی کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

حکومت نے واضح کیا ہے کہ عام حالات میں 15 دن سے زائد کی چھٹی کی اجازت نہ دی جائے۔

حکومت کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق اگر 15 دن سے زیادہ چھٹی کی کوئی خاص اور ٹھوس وجہ موجود نہ ہو تو ایسی درخواست منظور نہ کی جائے۔ عام حالات میں 15 دن سے زائد غیر حاضری کی صورت میں اسے غیر حاضری تصور کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ سرکاری امور کی روانی برقرار رکھنے کے لیے غیر ضروری طویل چھٹیوں کی حوصلہ شکنی کی جائے۔