ہسپتالوں میں معیاری ادویات کی فراہمی، محسن نقوی نے جامع پلان طلب کرلیا

ہسپتالوں میں معیاری ادویات کی فراہمی، محسن نقوی نے جامع پلان طلب کرلیا
کیپشن: Mohsin Naqvi, File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسیک : وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ہسپتالوں میں معیاری ادویات کی فراہمی کیلئے جامع پلان طلب کرلیا۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے میڈیسن خریدنے کیلئے خصوصی اتھارٹی قائم کرنے کی تجویز کی، اس کے علاوہ ہسپتالوں میں معیاری ادویات کی فراہمی جلد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ محسن نقوی نے ادویات کی خریداری کا شفاف طریقہ کار وضع کرنے کا حکم دیا۔ ادویات کو سٹور کرنے اورہسپتالوں تک پہنچانے کیلئے  فول پروف اور برق رفتار نظام وضع کیا جائے گا۔ 

محسن نقوی نے کہا کہ ادویات کی خریداری اورسٹوریج کی مینجمنٹ سکلزضروری ہیں۔ادویات کی خریداری،سٹوریج اورہسپتالوں کو فراہمی کیلئے فول پروف سسٹم تیار کیا جائے۔
علاج کیلئے بہترین ادویات ہر شہری کا حق اورحکومت کا فرض ہے۔