ایف آئی اے کا بنک ڈیفالٹر برادرز شوگر مالکان کے گھروں پر چھاپہ، تمام ملزم فرار

ایف آئی اے کا بنک ڈیفالٹر برادرز شوگر مالکان کے گھروں پر چھاپہ، تمام ملزم فرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک : بنک ڈیفالٹر برادرز شوگر مالکان کی گرفتاری کیلئے ایف آئی اے کی جانب سے چھاپہ مارا گیا، میاں اسلم، میاں فرقان سمیت دیگر ملزم گھروں سے فرار ہونے کے سبب گرفتار نہ ہو سکے۔ 

 ایف آئی اے ذرائع کے مطابق میاں عمر ادریس سمیت دیگر ملزموں کی گرفتاری کیلئے سرچ وارنٹ حاصل کر کے دوبارہ چھاپہ ماریں گے۔ 

ایف آئی اے نے جےایس بینک کی مدعیت میں ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے، جس کے مطابق برادرز شوگر ملز نے رہن شد 1 لاکھ 20 ہزار چینی کے تھیلے چوری کروائے، برادرز شوگر ملز کے ڈائریکٹرز نے کمپنی کے شیئرز بھی میاں نشاط کو غیرقانونی طور پر منتقل کیا۔ لاہور ہائیکورٹ سے برادرز شوگر ملز مالکان کیخلاف 208 ملین روپے کی ڈگری بھی جاری ہو چکی ہے۔ 

واضح رہے کہ مقدمہ میں برادرز شوگر ملز  میاں اسلم، میاں فرقان، میاں عمر ادریس کے نام شامل ہیں، اس کے علاوہ  فاطمہ فرقان، مسز مہر عمر، میمونہ ادریس بھی مقدمہ میں نامزد ہیں۔