(ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم شہباز شریف اپنے بیٹے سلیمان شہباز کے ہمراہ لندن پہنچ گئے ہیں۔ جہاں وہ پارٹی کی آئندہ حکمت عملی کے حوالے سے اہم سرگرمیاں شروع کریں گے۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم میاں شہباز شریف لندن میں آج مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف سے ملاقات کریں گے اور اپنے بھائی اور قائد مسلم لیگ ن کو وطن واپسی کے حوالے سے تمام پہلوؤں پر بریفنگ دیں گے۔
بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے دیگر سینئر رہنما بھی ایک دو روز میں لندن پہنچیں گے۔ میاں نواز شریف تمام رہنماؤں سے مشاورت مکمل کرنے کے بعد وطن واپسی کی تاریخ کا فیصلہ کریں گے۔
وطن واپسی پر استقبال کی تیاریوں کے حوالے سے صدر مسلم لیگ ن لاہور سیف الملوک کھوکھر بھی میاں نواز شریف کو بریفنگ دیں گے۔