میانمار کا بھی روس سے تیل خریدنے کا فیصلہ

Patrol Prices, Russia, Oil
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: میانمار کا بھی بھارت کے بعد روس سے تیل خریدنے والا دوسرا ملک بن گیا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق میانمار کے فوجی حکمراں کے ترجمان نے بتایا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی عالمی قیمتوں کے باعث روس سے سستے داموں تیل خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ روس سے ملنے والا پٹرول نہ صرف معیاری ہے بلکہ سستا بھی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک کو عالمی پابندیوں کی وجہ سے معاشی بحران کا سامنا ہے اس صورت حال کم قیمت تیل کی خریداری ضروری ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی آئل فرم انڈین آئل کارپوریشن نے روس سے 30 لاکھ بیرل خام تیل نہایت ارزاں قیمتوں پر خریدا ہے۔