ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈاکٹر عاصم حسین کی اہلیہ انتقال کر گئیں

ڈاکٹر عاصم حسین کی اہلیہ انتقال کر گئیں
کیپشن: Dr. Asim
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:سابق وفاقی مشیر برائے پیٹرولیم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین کی اہلیہ ڈاکٹر زرین حسین طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کرگئی۔

ڈاکٹر ذرین حسین کی عمر 66 برس تھی ڈاکٹر زرین طویل عرصے سے کینسر کے مرص میں مبتلا تھیں۔ ڈاکٹر زرین حسین 15 مارچ 1979 کو ڈاکٹر عاصم حسین کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں ڈاکٹر زرین حسین کا جسد خاکی کل شام 4 بجے ان کی رہائش گاہ F-120 بلاک F نارتھ ناظم آباد سے اٹھایا جائے گا ۔

نماز جنازہ بعد نماز عصر لنک روڈ سپر ہائی وے پر واقع ضیاء الدین یونیورسٹی کیمپس کی مسجد میں ادا کی جائے گی،  تدفین مسجد سے احاطے میں کی جائے گی جہاں ڈاکٹر عاصم کی والدہ بھی مدفون ہیں۔رواں سال ہی 27 مئی کو ان کی والدہ کا بھی انتقال ہوا تھا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer