ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعظم کسی کرکٹر کو نیا چیئرمین پی سی بی بنانے کے خواہش مند

وزیر اعظم کسی کرکٹر کو نیا چیئرمین پی سی بی بنانے کے خواہش مند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک:     وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی ملازمت کی مدت  میں مزید توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی  احسان مانی وزیراعظم کی توقعات کے مطابق ڈیلیور نہیں کر سکے اور وزیراعظم سجھتے ہیں کہ ان کا ویژن تجربہ کار کھلاڑی ہی پایہ تکمیل تک پہنچا سکتا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کسی کرکٹر کو چیئرمین پی سی بی بنانے کے خواہش مند ہیں اور وزیراعظم کے پرانے ساتھی رمیز راجہ پی سی بی کی چیئرمین شپ کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم رمیز راجہ کو چیئرمین پی سی بی بنانے کے حوالے سے ایک دو روز میں فیصلہ کریں گے۔موجودہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی مدت 24 اگست کو ختم ہو رہی ہے جبکہ قومی ٹیم کے سابق کھلاڑی اور 92 کا ورلڈ کپ جیتنے والی پاکستانی ٹیم میں عمران خان کے ساتھ شامل رمیز راجہ ماڈرن کرکٹ سے بھی بخوبی آگاہ ہیں اور بحیثیت کمنٹیٹر وسیع تجربہ بھی رکھتے ہیں۔