ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب بھر میں سکیورٹی کمپنیز اور گارڈز کی رجسٹریشن کا نیا نظام متعارف

پنجاب بھر میں سکیورٹی کمپنیز اور گارڈز کی رجسٹریشن کا نیا نظام متعارف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 عرفان ملک: ہوم ڈیپارٹمنٹ  کی ہدایت پر صوبہ بھر میں سکیورٹی کمپنیز اور گارڈز کی رجسٹریشن کا جدید ڈیجیٹل نظام متعارف کرا دیا گیا ہے۔

نئے نظام کے تحت رجسٹریشن کو سیف سٹی اتھارٹی کے ساتھ منسلک  کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ تمام سکیورٹی کمپنیز کو سیفٹی ایپ کے ذریعے اپنا اندراج مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

حکام کے مطابق سکیورٹی گارڈز کی اہلیت، ذاتی کوائف اور دیگر تفصیلات اب سیف سٹی کے مرکزی ڈیٹا کا حصہ ہوں گی، جبکہ پولیس کی جانب سے ان کا کریمینل ریکارڈ بھی اسی نظام میں شامل کیا جائے گا۔

اس اقدام کا مقصد سکیورٹی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنا اور نگرانی کو مزید مؤثر بنانا ہے۔

حکام نے واضح کیا ہے کہ غیر رجسٹرڈ سکیورٹی کمپنیز اور گارڈز کے خلاف سخت کارروائی کی جا سکتی ہے، جبکہ تمام اداروں کیلئے سیف سٹی اتھارٹی کے ساتھ مکمل ڈیٹا شیئرنگ لازمی قرار دی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق اس ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعے صوبے میں سکیورٹی کو مزید مضبوط اور شفاف بنایا جا سکے گا۔