ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فوڈ اتھارٹی کے آن لائن لائسنس سسٹم میں خرابی، صارفین کومشکلات کاسامنا

فوڈ اتھارٹی کے آن لائن لائسنس سسٹم میں خرابی، صارفین کومشکلات کاسامنا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کلیم اختر:پنجاب فوڈ اتھارٹی کے آن لائن لائسنس سسٹم میں خرابی کے باعث شہریوں اور فوڈ پوائنٹس مالکان کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ذرائع کے مطابق لائسنس کیلئے آن لائن اپلائی کرنا مشکل ہو گیا ہے اور سسٹم سست روی کا شکار ہے۔ چند سیکنڈ میں موصول ہونے والا پن کوڈ اب گھنٹوں گزرنے کے باوجود نہیں پہنچ رہا، جس پر درخواست گزاروں کی شکایات میں اضافہ ہو گیا ہے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ 30 سیکنڈ سے 2 منٹ میں مکمل ہونے والا عمل اب کئی گھنٹوں تک طول پکڑ رہا ہے، جبکہ بار بار درخواست دینے کے باوجود بھی پن کوڈ موصول نہیں ہو رہا۔

ماہرین کے مطابق آن لائن سسٹم پر بڑھتا ہوا بوجھ، سرور اوور لوڈ اور تکنیکی خامیاں اس مسئلے کی بڑی وجوہات ہو سکتی ہیں، جس نے ڈیجیٹل نظام کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔

شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سسٹم کی فوری بحالی اور بہتری کیلئے اقدامات کیے جائیں تاکہ لائسنسنگ کا عمل آسان اور مؤثر بنایا جا سکے۔