چونگی امر سدھو نالا صفائی نہ ہونے کے باعث اوور فلو ہوگیا

 چونگی امر سدھو نالا صفائی نہ ہونے کے باعث اوور فلو ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین: بہاد آباد پاک کالونی چونگی امر سدھو نالا صفائی نہ ہونے کے باعث اوور فلو ہوگیا،بیچ آبادی میں واقع خالی پلاٹ گندے نالے کا منظر پیش کرنے لگا تو معصوم بچوں کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہوگیا۔
 منیر کالونی چونگی امر سدھو کا خالی پلاٹ  آج کل گندے نالے کا منظر پیش کررہا ہے، گندے پانی سے پلاٹ بھرنے کے باعث گلی محلے میں کھیلتے بچوں کی زندگی کو خطرے میں ڈال دیا۔
خالی پلاٹ میں جمع پانی سے علاقے میں بدبو،مچھر اور مکھیوں کی آماجگاہ بن گیا ہے،جبکہ اہل علاقہ نے پانی جمع ہونے کی وجہ بھی بتائی۔ ایسا لگتا ہے کہ انتظامیہ انتظار میں ہے کہ منیر کالونی کے خالی پلاٹ میں جمع پانی میں ڈوب کر کوئی بچہ مرے تو نالے کی صفائی کریں۔