ایل ڈی اے کو 31 سال بعد اپنی سکیم کا خیال آگیا

ایل ڈی اے کو 31 سال بعد اپنی سکیم کا خیال آگیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنایاب: ایل ڈی اے نےبنیادی سہولیات سے محروم موہلنوال سکیم کے لئے 87 کروڑ روپے کا ڈویلپمنٹ پیکج منظور کرلیا ۔

گزشتہ روز ایل ڈی اے گورننگ باڈی کے اجلاس میں موہلنوال سکیم کا خصوصی ایجنڈا منظور ہوا تھا، ڈویلپمنٹ پراجیکٹ میں موہلنوال سکیم کی سڑکیں، سیوریج سسٹم، باؤنڈری وال تعمیر ہوگی، قبرستان کی بحالی، پارکس کی بہتری،گیس اور بجلی تنصیبات کی بحالی ہوگی، ایل ڈی اے نے موہلنوال سکیم 1990 میں بنائی تھی، جو 967 کنال پر محیط اور 1424 پلاٹس پر مشتمل ہے،سکیم میں بنیادی سہولیات کا فقدان،انفراسٹرکچر بھی خراب ہے، موہلنوال میں ڈویلپمنٹ ورک 18 ماہ میں مکمل ہوگا۔

چیف انجینئر ون ایل ڈی اے اسرار سعید کا کہنا ہے کہ موہلنوال سکیم کو ماڈل سکیم بنایا جائے گا،جس کیلئےاب باقاعدہ ٹینڈرنگ پراسیس شروع کیا جارہا ہے۔