ڈالر کی اونچی اڑان جاری، مزید تگڑا ہو گیا

Dollar price
کیپشن: Dollar
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد)کاروباری ہفتے کا پہلا روز، انٹربنک میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ جاری ہے۔

 تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بنک آف پاکستان نے ڈالر کی نئی قیمت جاری کردی، گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں انٹربنک میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہو گیا، ڈالر 53 پیسے مہنگا ہو کر  168.19 سے بڑھ کر 168.72 روپے ہو گیا۔ جبکہ انٹربینک میں ڈالر کی ٹرینڈنگ 168.72روپے پر بند ہوئی۔

  ڈالر کی قیمت میں اضافے سےمہنگائی  میں مزید اضافہ ہوتا ہے۔ ادارہ شماریات نے ہفتہ وار  جاری کر دہ رپورٹ کے مطابق سالانہ مہنگائی پہلے ہی 14 اعشاریہ 33 فیصد پر پہنچ گئی ہے،ایک ہفتے کے دوران 22 اشیاءضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

 ادارہ شماریات کے مطابق زندہ مرغی کی قیمت میں 7 روپے 3 پیسے فی کلو کا اضافہ ہوا ،زندہ مرغی کی فی کلو قیمت 221 روپے تک پہنچ گئی،رواں ہفتے بیس کلو آٹے کا تھیلا 12 روپے 11 پیسے مہنگا ہوگیا،آٹے کے بیس کلو تھیلے کی قیمت 1234 روپے تک پہنچ گئی،چینی کی فی کلو قیمت میں 1 روپیہ 32 پیسے کا اضافہ ہو گیا، چینی کی فی کلو قیمت 108.43 روپے گی کلو ہو گئی۔