سٹی 42:شیراکوٹ، مناواں ڈولفن سکواڈ نے کارروائی کرکے 2 مشکوک ملزم گرفتار کرلیے ۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن ٹیم نے اقصٰی پلی، جی ٹی روڈ سے 2 مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا۔فرار کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزمان کو تعاقب کرکے گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان سے 1 پستول،1 جدید رائفل، گولیاں و میگزینز برآمد ہوئے ۔
ملزمان ریکارڈ یافتہ ہیں 23 سے زائد مقدمات میں مختلف تھانوں کی پولیس کو مطلوب تھے۔گرفتار احسن، ذیشان کارروائی کیلئے تھانہ شیراکوٹ، مناواں کے حوالے کردیا ۔
ایس پی ڈولفن کے مطابق ڈولفن سکواڈ شہریوں کے جان و املاک کی حفاظت کے لیے پرعزم ہے۔