سعید احمد:پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی نے ملک کے ائیرپورٹس پر آٹومیٹڈ ٹیلر مشینوں کی تنصیب کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ترجمان ذرائع کے مطابق اتھارٹی نے مختلف بینکوں کو آٹومیٹڈ ٹیلر مشین کی تنصیب کے لیے مدعو کر لیا،مسافروں کو کرنسی کی ترسیل اور ٹرانزیکشن میں آسانی کے لیے مختلف بینکوں سے معاہدے پر غور کیا جارہا ہے۔
لاہور، کراچی، فیصل آباد، ملتان، اسلام آباد ائیرپورٹس پر آٹومیٹڈ ٹیلر مشینیں نصب کی جائیں گئی،پشاور، کوئٹہ، سکھر، گوادر، سکردو، گلگت ائیرپورٹ پر آٹومیٹڈ ٹیلر مشین لگائی جائیں گی۔
پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے فزیبلٹی پر کام شروع کردیا۔