ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کے علاقے میں نوجوان کی پر اسرار ہلاکت کا مقدمہ درج

لاہور کے علاقے میں نوجوان کی پر اسرار ہلاکت کا مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں نوجوان کی پر اسرار ہلاکت کا واقعہ، پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔ 

پولیس کے مطابق مقتول واجد کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا، سکیورٹی گارڈ واجد منڈی فیض آباد کا رہائشی تھا، واجد ہربنس پورہ میں کرایہ کے مکان پر رہائش پذیر تھا۔ 

ایف آئی آر کے متن کے مطابق مقتول نے چھوٹے بھائی واجد کو فون کر کے ملنے کیلئے بلایا، ساجد کے ہمراہ اسے ملنے گئے تو کمرے میں واجد کی لاش پڑی ہوئی تھی۔ 
مقتول کی لاش کے قریب سے پستول بھی برآمد ہوا۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر کے تحقیقات جاری ہیں۔