سبزہ زار،فیکٹری کے باہر کھڑے شخص کو گولی مار دی گئی

سبزہ زار،فیکٹری کے باہر کھڑے شخص کو گولی مار دی گئی
کیپشن: firing file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاران یامین)تھانہ سبزہ زار کی حدود میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی۔

پولیس کے مطابق زخمی کی شناخت محمد مجاہد کے نام سے ہوئی، مجاہد فیکٹری کے باہر موجود تھا، نامعلوم شخص نے فائرنگ کر دی جس سے وہ زخمی ہوگیا، زخمی کو طبی امداد کے لئے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، واقعہ کی تفتیش مختلف پہلوؤں سے کی جا رہی ہے جبکہ ملزم کی تلاش جاری ہے، سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے جلد ہی ملزم کو گرفتار کرلیا جائے گا ۔