ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کی نااہلی سے ڈینگی سپرے نہ ہوسکا

dengue spray
کیپشن: dengue spray
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کی نااہلی، شہر کے بیشتر سرکاری سکولوں میں تاحال ڈینگی سپرے نہ ہوسکا جس کیوجہ سے بچوں میں ڈینگی وباء پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا،کوالٹی بہتر نہ ہونے پر انتظامیہ نے سکولوں کو پرائیوٹ طور پر بھی سپرے کروانے سے روک دیا گیا،سکول سربراہان پریشان۔
 ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کی نااہلی،سرکاری سکولوں میں ڈینگی مچھر پھیلنے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ایجوکیشن اتھارٹی کی نااہلی کے باعث بیشتر سکولوں میں تاحال ڈینگی سپرے نہ کروایا جاسکا۔ڈینگی سپرے نہ ہونے کیوجہ سے بچوں کو ڈینگی ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے سکولوں کو خود سے پرائیوٹ طور پر سکولوں میں سپرے کروانے سے روک دیا۔

اساتذہ کا کہنا ہے کہ سپرے نہ کروانے سے بچوں کو ڈینگی ہوسکتا ہے۔انھوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اتھارٹی سکول سربراہان کو خود سے سپرے کروانے کی اجازت دے۔دوسری جانب ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کا کہنا ہے کہ کوالٹی بہتر نہ ہونے کیوجہ سے سکولوں کو خود سے سپرے کروانے سے منع کیا گیا ہے۔