( سٹی 42 ) ساندہ میں ڈور پھرنے سے نوجوان جاں بحق، 24 سالہ نوجوان گلے میں ڈور پھرنے سے موقع پر دم توڑ گیا۔
موٹرسائیکل سوار نوجوان گھر کا راشن لینے جارہا تھا کہ گلے میں ڈور پھرنے سے 24 سالہ نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ ریسکیو نے نوجوان کی لاش پولیس کے حوالے کردی۔
دوسری جانب مبینہ طور پر ڈور پھرنے سے موٹرسائیکل سوار کے جاں بحق ہونے کےمعاملہ پر ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی اقبال ٹاؤن محمد اجمل سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔