ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پنجاب لیپ ٹاپ سکیم: پرائیویٹ اداروں کے کوٹے میں اضافے کی تجویز پیش

 پنجاب لیپ ٹاپ سکیم: پرائیویٹ اداروں کے کوٹے میں اضافے کی تجویز پیش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 علی رامے:   پنجاب حکومت کی جانب سے طلبہ و طالبات کے لیے لیپ ٹاپ سکیم کو مزید وسیع کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

 محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے پرائیویٹ کالجز اور یونیورسٹیوں کے لیے مختص کوٹہ 5 ہزار سے بڑھا کر 10 ہزار کرنے کی سفارش حکومت کو ارسال کر دی ہے۔

حکام کے مطابق نئی پالیسی کے تحت ذہین اور ہونہار طلبہ کی زیادہ تعداد لیپ ٹاپ سکیم سے فائدہ اٹھا سکے گی, پرائیویٹ اداروں کے میرٹ پر آنے والے طلبہ و طالبات بھی لیپ ٹاپ حاصل کرنے کے اہل ہوں گے۔

سکیم کا مقصد نوجوانوں کو ڈیجیٹل تعلیم، آن لائن لرننگ اور ریسرچ کے لیے بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے۔ نئی سفارشات کی حتمی منظوری جلد متوقع ہے۔

 پنجاب لیپ ٹاپ سکیم: پرائیویٹ اداروں کے کوٹے میں اضافے کی تجویز، تعداد 5 ہزار سے بڑھا کر 10 ہزار کرنے کی سفارش