عرفان ملک: ایف آئی اے لاہور زون کا اشتہاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،انسانی سمگلنگ میں ملوث اشتہاری کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم کو پتوکی میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران حراست میں لیا گیا۔ وہ سال 2023 سے ایف آئی اے لاہور کو مطلوب تھا اور اس کے خلاف انسانی اسمگلنگ سے متعلق متعدد مقدمات درج تھے۔
حکام نے بتایا کہ ملزم شہریوں کو دبئی میں ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹور چکا تھا, بیرون ملک بھجوانے میں ناکامی کے بعد وہ روپوش ہو گیا تھا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کو حراست میں لے کر مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ کریک ڈاؤن آئندہ بھی جاری رہے گا۔