لہور لہور اے میلہ؛ حکومت نے لہور شہر کی سیر کیلئے مفت بس سروس چلا دی

Lahore Lahore aey Festival, PTDC free Bus Service, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لہور لہور اے فیسٹیول کے تحتٹورزم ڈیویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب کی جانب سے سائیٹ سئینگ بس پر شہریوں کو لاہور کی مفت سیر کروائی جا رہی ہے۔
ٹی ڈی سی پی کی جانب سے شہریوں کو سوموار سے جمعہ تک شہر کی سیر  مفت کروانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
پیر کے روز شہریوں کو قذافی اسٹیڈیم سے رائل پالم تک سفر کروایا گیا، جہاں وہ لگے میلے سے محظوظ ہوئے۔
پنجاب کے رنگوں اور ثقافتوں سے بھرپور لہور لہور اے فیسٹیول کے تحت فری سفر کرنے پر شہری خوش دکھائی دیئے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے ایسے تہوار اور میلوں کا انعقاد ہر سال کرنا چاہئیے۔