بیٹی کی منگنی پر عامر خان کےڈانس کی سوشل میڈیا پر دھوم

 بیٹی کی منگنی پر عامر خان کےڈانس کی سوشل میڈیا پر دھوم
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بالی وڈ  کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی بیٹی آئرا خان کی منگنی پر ان کی فلم کے مشہور گانے’ پاپا کہتے ہیں ‘ پر ڈانس ویڈیو وائرل ہوگئی۔  

بھارتی میڈیاکے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر عامر خان کی ڈانس ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں عامر خان کو شلوار قمیض پہنے  مشہور گانے ’پاپا کہتے ہیں‘ پر ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔یاد رہے کہ دو روز قبل عامر خان کی بیٹی آئرا نے فٹنس ٹرینر اور اپنے قریبی دوست نوپور شیکھر نوپور نے منگنی کرلی تھی،جس میں عامر خان ان کی سابقہ اہلیہ کرن راؤ ، رینا دتہ سمیت قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔

سوشل میڈیا پر آئرا کی منگنی کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں جس میں انہیں سرخ جبکہ نوپور کو کالے اور سفید لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer