لاہور کی 5 یونیورسٹیوں کو کورونا وائرس پر تحقیق کیلئے گرانٹ جاری

لاہور کی 5 یونیورسٹیوں کو کورونا وائرس پر تحقیق کیلئے گرانٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو) لاہور کی پانچ یونیورسٹیوں کو کورونا وائرس پرتحقیق کیلئے گرانٹ جاری، ہائرایجوکیشن کمیشن نے پندرہ کروڑ روپے مالیت کی ریسرچ گرانٹ کا اجرا کردیا،   ایچ ای سی نے کورونا وائرس پر تحقیق کیلئے10 پراجیکٹس کی منظوری دے دی ۔

ذرائع کےمطابق ہائرایجوکیشن کمیشن ( ایچ ای سی) کو ریسرچ کیلئے150 یونیورسٹیوں سے300 پراجیکٹس موصول ہوئے تھے، ایچ ای سی نے300 میں سے 10 پراجیکٹس فائنل کر لیے ہیں، پراجیکٹس کی حتمی منظوری ایچ ای سی کی ٹیکنیکل کمیٹی نے دی ہے، پنجاب یونیورسٹی کے 2 ریسرچ پراجیکٹس، کامسیٹس یونیورسٹی کا ایک پراجیکٹ منظور کیا گیا ہے، یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور لمز کے کورونا وائرس پر ریسرچ پراجیکٹس منظور کیے گئے ہیں۔

ایچ ای سی نے یونیورسٹیوں کو ریسرچ پراجیکٹس مکمل کرنے کیلئے ایک سال کا وقت دیا ہے، ایک پراجیکٹ کیلئے ایچ ای سی نے ایک کروڑ پچاس لاکھ روپے کی رقم فراہم کی ہے، ریسرچ پراجیکٹس کے تحت یونیورسٹیز کورونا تشخیصی کٹس کی تیاری اور کورونا ویکسین کی تیاری کریں گی، یونیورسٹیز کورونا علاج کیلئے بائیو ایکٹو ہسپتال کے منصوبے کی تیاری اور وائرس کی روک تھام کیلئے لیبزتیار کریں گی۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر میں شدت آگئی، گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبائی دارالحکومت  لاہور میں قاتل وائرس مزید 6 زندگیاں نگل گیا، 304 نئے کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد کورونا کے مریضوں کی تعداد 55784 اور اموات 986 ہوگئیں، شہر  کے سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں 191 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 81 انتہائی  نگہداشت وارڈز اور 12 مریض وینٹی لیٹر پر  ہیں۔ 

Sughra Afzal

Content Writer