گلوکارہ صنم ماروی مشکل میں پھنس گئیں

گلوکارہ صنم ماروی مشکل میں پھنس گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( زین مدنی ) معروف گلوکارہ صنم ماروی کے خلاف ان کی پڑوسن رفعت جمال نے تھانہ جوہر ٹاؤن میں درخواست دے دی، پڑوسن رفعت جمال کا کہنا ہے کہ صنم ماروی ان کے گھر پر قبضہ کرنے کی دھمکیاں دیتی ہے۔

معروف گلوکارہ صنم ماروی کی پڑوسن رفعت جمال نے تھانہ جوہر ٹاؤن میں درخواست دی ہے کہ صنم ماروی اکثر ان سے جھگڑا کرتی ہیں جس کے اہل محلہ بھی گواہ ہیں۔ درخواست میں رفعت جمال نے لکھا ہے کہ پہلے بھی کئی بار صنم ماروی کے ساتھ ان کا جھگڑا ہوا اور اب پھر دوبارہ صنم ماروی نے نشے کی حالت میں ان کے ساتھ جھگڑا کیا جس پر انہوں نے ون فائیو پر کال کی۔

دوسری جانب تھانہ جوہر ٹاؤن کے ایس ایچ او نے معاملہ مزید کارروائی کے لئے وومن پولیس سٹیشن کے حوالے کردیا ہے۔ رفعت جمال نے وزیراعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ ان کے ساتھ انصاف کیا جائے اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے کیونکہ پولیس تعاون نہیں کررہی ہے۔