(ملک اشرف) پنجاب بار کونسل نے غیرملکی یونیورسٹیوں سے ایل ایل ایم کرنے والے 300 سے زائد وکلاء کے لائسنس معطل کردئیے۔ متاثرہ وکلاء میں لاہور سمیت دیگراضلاع کے وکلاء شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب بار کونسل کے ممبر رانا انتظار حسین کی سربراہی میں انرولمنٹ کمیٹی نے بیرون ملک سے ایل ایل ایم کی قانونی ڈگریاں لینے اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن سےٹیسٹ پاس نہ کرنے والے وکلاء کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 300 سے زائد وکلاء کے لائسنس معطل کردیئے۔
انرولمنٹ کمیٹی نے قرار دیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں پنجاب بار کونسل بیرون ملک سے ڈگری لینے والے طلبا کو ایچ ای سی سے قانونی ٹیسٹ پاس کیے بغیر لاء گریجویٹ تصور نہیں کرسکتی۔