محکمہ موسمیات نے گرمی میں اضافے کی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے گرمی میں اضافے کی پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: محکمہ موسمیات نے  اگلے دو سے تین روز ملک کے بیشتر حصوں میں گرمی میں اضافے کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے دو سے تین روز کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں دن کے وقت درجہ حرارت معمول سے 02 سے 04 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔گزشتہ روز ملک میں سب سے زیا دہ درجہ حرارت موہنجو داڑو میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اس کے علاوہ دادو،جیکب آباد، سکھر، روہڑی اور سکرنڈ میں 44، نوابشاہ، سبی میں 43،بہاولپور، ڈیرہ اسماعیل خان میں 40 ،لاہور ، پشاور، سرگودھا ، اٹک، ساہیوال میں 38سینٹی گریڈ رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز کراچی میں37، اسلام آباد میں 36، مظفر آباد میں 35،کوئٹہ میں 33،گلگت میں 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔