خواتین اساتذہ کیلئے ترقی حاصل کرنے کا سنہری موقع

خواتین اساتذہ کیلئے ترقی حاصل کرنے کا سنہری موقع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن سکینڈری نےگریڈ 18 سے19 میں 330 خواتین افسران کو ترقی دینے کے لئے سنیارٹی کی بنیاد پر فائلیں مانگ لیں۔
تفصیلات کے مطابق سنیارٹی کی بنیاد پر 330 خواتین افسران کو ترقی دی جائے گی، ترقی کے لئےافسران کواپنی اے سی آرز متعلقہ ڈی ای او سکینڈری سےتصدیق کرا کر جمع کرانا ہوگی، ڈی پی آئی سکینڈری پنجاب نےترقیوں کےحصول کے لئے پنجاب بھر کے سی ای اوز کو مراسلہ جاری کردیا، ترقی کے لئےتمام افسران کو اپنی فائلیں 31 مئی تک ڈی پی آئی سکینڈری کے آفس میں جمع کرانا ہونگی،تاریخ گزرجانے کے بعد کسی آفیسر کی فائل کو ڈیل نہیں کیا جائےگا۔

دوسری جانب ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے اساتذہ کی ترقیوں کیلئے ورکنگ پیپرز طلب کرلیے،فیصلے سے لاہور کے 250 سے زائد اساتذہ کو ترقیاں ملنے کا امکان ہے۔ مذکورہ کارکردگی رپورٹ 22 مئی سے قبل اتھارٹی کے آفس میں جمع کرانا ہوگی۔ فیصلے سے لاہور کے 250 سے زائد اساتذہ کو ترقیاں ملنے کا امکان ہے۔ایلمنٹری سکول ٹیچرز کو سینئرسکول ٹیچر کے عہدے پر ترقیاں دی جائیں گی ،جبکہ پرائمری سکول ٹیچرز کو ایلمنٹری سکول ٹیچرز کے عہدے پر ترقی دی جائے گی۔ایلمنٹری سکول ٹیچرز کو ترقیاں دینے کیلئے 29 مئی کو ڈی پی سی کی جائےگی ۔اسی طرح پرائمری سکول ٹیچرز کو ترقیاں دینے کیلئے 30 مئی کو ڈی پی سی ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں  لاہور کے اساتذہ کی پرموشن کے لئے فائلز طلب کی گئیں جس کے تحت 200 کے قریب مرد و خواتین اساتذہ کو ایس یس ٹی کے عہدے پر ترقیاں دی جائیں گی۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری لاہور نے ای ایس ٹی مرد وخواتین اساتذہ سے ایس ایس ٹی پرموشن کے لئے فائلز 31 مئی تک جمع کروانے کا مراسلہ جاری کردیا ہے۔ پرموشن کے لئے اساتذہ کو اے سی آرز، سروس بک، اسنادکی تصدیق سمیت دیگر ریکارڈ جمع کروانا ہوگا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer