(خورشید رحمانی) جیٹ فیول کی قیمت میں اضافے کے باعث اندرون وبیرون ملک ٹکٹوں کی قیمت میں بھی10 سے 20 فیصد اضافہ کردیاگیا۔ملکی ایئرلائنزکی مشرق وسطیٰ کے لئے پروازوں کی تعداد میں بھی اضافہ کردیا گیاہے۔
پروازوں میں اضافہ خلیجی ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کی عید پرواپسی کے لئے کیا گیاجبکہ اندرون ملک کرایوں میں اضافے کے باعث پروازوں پر مسافروں کی تعداد میں 40 فیصد کمی ہوگئی ہے۔نجی ایئرلائنز کی مشرق وسطیٰ کے لئے پروازوں میں عید کے دنوں میں ایک درجن سے زائد پروازوں کا اضافہ کیاگیاہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App