ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم شہباز شریف کی مدینہ منورہ آمد، روضہ رسولؐ کی زیارت کرینگے

وزیراعظم شہباز شریف کی مدینہ منورہ آمد، روضہ رسولؐ کی زیارت کرینگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف کی مدینہ منورہ آمد پر گورنر مدینہ عزت مآب شہزادہ سلمان بن سلطان نے ان کا ایئر پورٹ پر استقبال کیا ۔ 

وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سمیت دیگر وفد اراکین بھی وزیراعظم شہبازشریف  کے ہمراہ مدینہ منورہ پہنچے، جہاں ان کا استقبال گورنر مدینہ منورہ شہزادہ سلمان بن سلطان نے کیا۔ 

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ میں روضہ رسولؐ کی زیارت کریں گے۔ وہ مسجد نبوی میں عبادات  اور نوافل ادا کریں گے اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی  کے لیے خصوصی  دعا کریں  گے.