شاہد ندیم سپرا:لیسکوملک بھرمیں سولرسسٹم سےبجلی کی پیداوارکرنیوالی سب سےبڑی کمپنی بن گئی۔
دستاویزات کے مطابق کمپنی میں سولرپینلزسےبجلی کی پیداوار1300میگاواٹ تک پہنچ گئی،ایک سال کےدوران لیسکومیں600میگاواٹ بجلی کی پیداوارمیں اضافہ ہوا۔
لیسکومیں 83ہزارصارفین نےسولرسسٹم سےبجلی کی پیداوارشروع کررکھی ہے۔گھریلو،کمرشل وصنعتی صارفین کیساتھ ساتھ ٹیوب ویلزبھی سولرسسٹم پرمنتقل کیے گئے ہیں۔سولرپینلزسےبجلی کی پیداوارمیں اضافہ ہونےسےلیسکومیں بجلی کی طلب کم ہو گئی۔لیسکوکےسسٹم پراس وقت سرپلس بجلی ہونےسےمشکلات بڑھنےلگیں۔
صارفین نےلیسکوکی بجائےسولرسسٹم سےبجلی کااستعمال شروع کررکھاہے۔
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App