ملک کے 6 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

ملک کے 6 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بابر شہزاد ترک : ملک کے 6 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی ۔

 وزارتِ قومی صحت کے مطابق کوئٹہ، چمن، مستونگ، پشاور، کورنگی، کراچی جنوبی کے نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے .رواں سال مثبت ماحولیاتی نمونوں کی تعداد 65 ہوگئی،مثبت نمونوں میں پائے گئے وائرس کا تعلق سرحد پار سے ہے، پولیو وائرس 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو نشانہ بناتا ہے، والدین بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں۔