جنید ریاض :سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی کمی پوری کرنے کیلئے حکمت عملی مرتب کی جائے۔
پنجاب بھر کے سکولوں میں سوا لاکھ اساتذہ کی کمی کا سامنا ہے۔پہلے مرحلے میں سکول کونسلز کے ذریعے 30 ہزار عارضی اساتذہ رکھے جائیں گے۔
عارضی اساتذہ کو ڈیلی ویجز کی بنیاد پر ادائیگیاں کی جائیں گی۔واجبات کی ادائیگی سکول کونسل کی منظوری سے کی جائیں گی۔
اس مقصد کیلئے پنجاب حکومت سکول کونسل کو اضافی فنڈز جاری کرے گی۔سکول کونسلز خود سے بھی تعلیمی اداروں کیلئے فنڈز جنریٹ کرےگی۔
،پنجاب ٹیچرز یونین کا کہنا ہے عارضی اساتذہ کی بھرتی سے تعلیمی نظام میں بہتری نہیں آئے گی، حکومت عارضی کی بجائے مستقل اساتذہ کی بھرتی پر انحصار کرے تو بہتر ہوگا۔
مستقل اساتذہ کی بھرتی کا فیصلہ کابینہ کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔