(جنید ریاض)تعلیمی بورڈز کے تحت انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 19 اپریل سے شروع ہونگے۔
بارہویں جماعت کے امتحانات 19 اپریل سے شروع ہوکر 6 مئی تک جاری رہیں گے۔گیارہوں جماعت کے امتحانات 7 مئی کو شروع ہو کر 22 مئی کو ختم ہوں گے۔
امیدواروں کو رول نمبر سلپ یکم اپریل کے بعد جاری کی جائیں گی۔رواں سال انٹر کے امتحانات میں 2 لاکھ طلباء شرکت کریں گے۔