(فاطمہ عارف) ماہ صیام کے گزرتے دنوں کے ساتھ سورج کی کرنیں بھی تیز ہونے لگیں،شہر کا درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ،دن بھر میں 33 ڈگری تک جانے کا امکان ہے ۔
فضائی آلودگی میں اضافہ ہو گیا۔عالمی فضائی آلودگی کی درجہ بندی میں لاہور دوسرے نمبر پر آگیا۔ائیر کوالٹی انڈکس کی مجموعی شرح 265 ریکارڈ ہوا۔فدا حسین ہاؤس 294،سید مراتب علی روڈ 262,فیز8-ڈی ایچ اے 281،شاہراہ قائداعظم 323,کینٹ پولو گراؤنڈ299 ,یو ایس کونسلٹ 300 ائیر کوالٹی انڈکس ریکارڈ ہوا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ،زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری تک جانے کے امکانات ظاہر،ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد ہے ۔ہوا 3 کلو میٹر کی رفتار سے چل رہی ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے رواں ہفتے بارش کا امکان ظاہر نہیں کیا گیا۔