پی ٹی آئی تحصیل ناظم کی گاڑی پر فائرنگ، 6 افراد جاں بحق

Pti tehsil nazim ,died in firing,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے تحصیل ناظم حویلیاں فائرنگ کے واقعے میں 5 ساتھیوں سمیت جاں بحق ہو گئے ، آگ لگنے کے بعد گاڑی میں موجود لاشیں جل گئیں۔

ڈی پی او عمر طفیل نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کے تحصیل ناظم حویلیاں عاطف منصف خان کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں 5افرادجاں بحق ہو گئے،ڈی پی او کاکہناتھا کہ گاڑی میں8 افراد سوارتھے، آگ لگنے کے باعث گاڑی مکمل طورپر جل گئی،گاڑی میں موجود لاشیں بھی جل گئی ہیں، ڈی پی او کا کہناتھا کہ عاطف منصف خان کی گاڑی میں موجودگی کی تصدیق کر رہے ہیں۔