ٹیلی نار نے کورونا وائرس سے بچاؤ مہم کا آغاز کردیا

ٹیلی نار نے کورونا وائرس سے بچاؤ مہم کا آغاز کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( جمال الدین ) ٹیلی نار نے صارفین کے لئے نیٹ ورک کا نام تبدیل کرکے سٹے ہوم کر دیا ہے، کورونا وائرس سے بچنے کیلئے شہریوں کو باہر نکلنے سے پرہیز اور زیادہ سے زیادہ وقت گھر پر گزارنے کا مشورہ بھی دے دیا۔

ٹیلی نار نے 46 ملین سے زائد صارفین کی فون سکرینز پہ اپنے نیٹ ورک کا نام تبدیل کر کے “ سٹے ہوم” (گھر میں قیام کیجئے) کر دیا ہے۔ لوگ سب سے زیادہ موبائل فونز استعمال کرتے ہیں۔ صارفین کے موبائل فونز پر ٹیلی نار کا نام ٹیلی نار کی بجائے سٹے ہوم نظر آئے گا۔ ٹیلی نار کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اس طرح صارفین کو مسلسل یاد دہانی کرائی جاتی رہے گی کہ وہ گھر پر رہیں اور کورونا وائرس کی خطرناک وبائی بیماری سے محفوظ رہیں، اپنا خیال رکھیں۔

فون نیٹ ورک کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ٹیلی نار نے ہمیشہ ہی اپنے صارفین کا خیال رکھا ہے۔ اس نا گہانی آفت میں بھی سب کے ساتھ ہے اور اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔