سٹی 42: حکومتِ پاکستان نے موٹرویز اور قومی شاہراہوں پر عارضی طور پر کم کی گئی حدِ رفتار کا فیصلہ واپس لے لیا، سابقہ حدِ رفتار بحال کردی ۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹرویز پر کاروں اور ہلکی گاڑیوں کے لیے حدِ رفتار دوبارہ 120 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کر دی گئی۔
موٹرویز پر مسافر اور بھاری گاڑیوں کے لیے حدِ رفتار دوبارہ 110 کلومیٹر فی گھنٹہ بحال کر دی گئی۔ قومی شاہراہوں پر تمام اقسام کی گاڑیوں کے لیے سابقہ مقررہ حدِ رفتار دوبارہ نافذ کر دی گئی۔
موٹروے پولیس نے شاہراہ استعمال کرنے والوں سے مقررہ حدِ رفتار اور ٹریفک قوانین کی پابندی کی اپیل کی ہے۔ محفوظ سفر کے لیے رفتار پر قابو رکھیں، سیٹ بیلٹ کا استعمال کریں اور دورانِ ڈرائیونگ احتیاط برتیں۔ حدِ رفتار میں نرمی کا مقصد سفر میں سہولت فراہم کرنا ہے، تاہم حفاظت بدستور اولین ترجیح ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App