سٹی 42 : چیف جسٹس یحیی آفریدی سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
سپریم کورٹ کے جاری اعلامیہ کےمطابق ملاقات میں عدالتی تعاون بڑھانے پر گفتگو کی گئی، ساتھ ہی سعودی ویژن 2030 کے تحت عدالتی اصلاحات پر بھی گفتگو کی گئی۔ اس کے علاوہ ملاقات میں مشترکہ تربیتی پروگرامز کی تجویز زیر غور آئی، تجارتی و لیبر کورٹس کے قیام پر بھی بات چیت کی گئی۔
چیف جسٹس پاکستان نے عدالتی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا، کہا کہ مشترکہ قانونی اقدار علاقائی استحکام اور انصاف کے فروغ میں اہم ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاکستان سعودی عدلیہ کے ساتھ ادارہ جاتی روابط کو فروغ دینے کیلئے پرعزم ہے۔