ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

5ماہ میں لاہور سے 80 سائیکلیں اور 456 مویشی چوری 

 5ماہ میں لاہور سے 80 سائیکلیں اور 456 مویشی چوری 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: شہر لاہور میں سائیکل اور مویشی چور گروہ بھی متحرک ہیں ، 5ماہ کے دوران سائیکل چوری کے 80، مویشی چوری کے 465 مقدمات درج ہوئے
پولیس ریکارڈ کے مطابق سائیکل چوری کی وارداتوں میں کینٹ ڈویژن 24 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا،صدر میں 17، ماڈل ٹاؤن میں سائیکل چوری کی 16 وارداتیں رپورٹ  کیے ،اقبال ٹاؤن سے 12، سول لائنز سے 6، سٹی سے 5 سائیکلیں چور لے اڑے،مویشی چوری کی وارداتوں میں صدر 162 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا،
کینٹ میں 132، ماڈل ٹاؤن میں مویشی چوری کی 82 وارداتیں رپورٹ   ہوئیں ، اقبال ٹاؤن میں 48، سٹی میں مویشی چوری کے 31 مقدمات درج ہوئے،سول لائنز ڈویژن میں 5 ماہ کے دوران مویشی چوری کے 10 مقدمات کا اندراج کیا گیا،